وزیرِ اعظم عمران خان نے گزشتہ روز چین کے صدر شی جن پنگ کے ظہرانے میں شرکت کی تھی۔فائل فوٹو
وزیرِ اعظم عمران خان نے گزشتہ روز چین کے صدر شی جن پنگ کے ظہرانے میں شرکت کی تھی۔فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان وفاقی وزرا سمیت وفد کے ہمراہ چین پہنچ گئے

بیجنگ:وزیراعظم عمران خان وفاقی وزرا سمیت اعلی سطح وفد کے ہمراہ چار روزہ دورے پر چین پہنچ گئے، ونٹراولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور چینی صدر و وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان ونٹر اولمپک گیمزکی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ کابینہ ارکان، سرکاری افسران سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان کے ہمراہ ہے۔ چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا۔ دونوں ممالک کی قیادت علاقائی اور عالمی امورکا جائزہ لے گی۔ وزیراعظم دورے کے دوران متعدد ایم او یوزاورمعاہدوں پر دستخط کریں گے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان دورہ چین میں چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے ، عمران خان کے دورہ چین سے دوطرفہ تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے۔  مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ دورے میں تجارت کے حوالے سے گفتگو ہوگی۔