تحریک انصاف کے تمام ارکان اسبلی سے باہر ڈی چوک پر ہوں گے۔

عدم اعتماد والے دن پی ٹی آئی ارکان بائیکاٹ کریں گے۔شیخ رشید

وزیراعظم کی قیادت میں حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔فائل فوٹو
وزیراعظم کی قیادت میں حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد والے دن پی ٹی آئی کے تمام ارکان اسمبلی سے باہر ہوں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 23 سے 30 مارچ اہم ہفتہ ہے، جس دن جس دن تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ ہوگی تحریک انصاف کے تمام ارکان اسبلی سے باہر ڈی چوک پر ہوں گے، اسپیکر اپنی مرضی سے اسمبلی اجلاس بلا سکتے ہیں، اسپیکر کے پاس فلور کراسنگ کے اختیارات بھی موجود ہیں اور ان کے اختیارات کو کوئی چیلنج نہیں کرسکتا، 172 آدمی اپوزیشن کو لے کر آنے ہوں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے ساتھ اپریل فول منائیں گے، جو بولیاں لگ رہی ہیں لوگ ان کی بولیوں کو ٹھکرائیں گے، تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کو شکست دیں گے، اسی دن کامیابی پر شکرانے کا نفل ادا کریں گے، چھانگا مانگا کی سیاست ختم ہوگی، تحریک عدم اعتماد عمران خان کے لیے تحریک اطمینان ثابت ہوگی، ابھی اپوزیشن والے کہتے ہیں امپائر نیوٹرل ہے، لیکن ہارنے کے  بعد پھر تھرڈ امپائر کا شور نہ مچادیں، تینوں جماعتوں کے انجمن مفاد کو باہمی احتساب کا خوف ہے، یہ سیاسی گھیرائو اور احتساب کے دائرے میں آئیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بلاول سندھ سے جو لوگ لائے تھے ان سے ہماری پولیس زیادہ تھی، بلاول کا مارچ مایوس کن تھا، سابق صدر کی قبر پر نعرے بازی کرنے والو ں کے خلاف مقدمہ درج کریں گے، بلاول کو ان کے حال پر چھوڑ دیں، ان کے خلاف کوئی بات نہیں ہوگی۔