گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کا مستعفی ہونے کا اعلان
شہباز شریف کے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالتے ہی وہ گورنر شپ سے استعفیٰ دے دیں گے۔
April 10, 2022 · قومی
شہباز شریف کو کبھی دل سے پروٹوکول نہیں دے سکوں گا۔فائل فوٹو
پشاور:وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا آغاز ہوتے ہی گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق شاہ فرمان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالتے ہی وہ گورنر شپ سے استعفیٰ دے دیں گے، وہ شہباز شریف کو کبھی بھی دل سے پروٹوکول نہیں دے سکیں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم سوری بھی اپنے عہدوں سے مستعفی ہوچکے ہیں۔