بنوں میں سی ٹی ڈی کا آپریشن۔ 5دہشتگرد ہلاک

ہلاک دہشتگردوں کے قبضہ سے 03 عدد کلاشنکوف بمعہ 12عدد میگزینز، پستول 9ایم ایم، پستول 30بور بمع میگزین اور کافی تعداد میں کارتوس اور 03 بنڈولوئر شناختی کارڈ، نقد رقم، مختلف قسم کارڈز، موبائل فونز، ایک عدد آئی ای ڈی نصب شدہ سی ڈی 70 موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد ہوئے۔

  April 10, 2022 · قومی
جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دنگا فساد اور دہشت گردی کے مقام پرجمع لوگوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا سکے گا-فائل فوٹو 

جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دنگا فساد اور دہشت گردی کے مقام پرجمع لوگوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا سکے گا-فائل فوٹو 

بنوں:سی ٹی ڈی نے بنوں کے علاقے ہوید میں کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگرد ہلاک کر دیے ،مذکورہ دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں اور سیکیورٹی فورسزپرحملوں میں سی ٹی ڈی بنوں کو مطلوب تھے۔

سی ٹی ڈی بنوں ریجن اور ڈسٹرکٹ پولیس ضلع بنوں نے گزشتہ رات دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر تھانہ ہوید کے حدود علاقہ زندی فلک شیر میں مشترکہ کارروائی کی۔

دوران آپریشن چھاپہ مار ٹیموں پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس پر جوابی فائرنگ میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

ہلاک دہشتگردوں کے قبضہ سے 03 عدد کلاشنکوف بمعہ 12عدد میگزینز، پستول 9ایم ایم، پستول 30بور بمع میگزین اور کافی تعداد میں کارتوس اور 03 بنڈولوئر شناختی کارڈ، نقد رقم، مختلف قسم کارڈز، موبائل فونز، ایک عدد آئی ای ڈی نصب شدہ سی ڈی 70 موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد ہوئے۔

دیگر دہشتگرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے، فرار دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے سی ٹی ڈی پولیس اور ڈسٹرکٹ پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے۔