کراچی میں ٹرانسپورٹ مسائل سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری

کراچی: ٹرانپسورٹ کے مسائل سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ سندھ حکومت آج سے پیپلزبس سروس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کررہی ہے ۔  پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  منصوبے کا افتتاح کریں گے، وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی سربراہی میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے پیپلز انٹرا ڈسٹرکٹ بس سروس کے افتتاح کی تیاریاں مکمل کر لیں،

پیپلز انٹرا ڈسٹرکٹ بس سروس کی افتتاحی تقریب پیر کی دوپہر 12 بجے منعقد ہوگی،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت سندھ کابینہ کے وزراء افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ماڈل کالونی تا ٹاور تک روٹ ون سے پیپلز بس سروس کا آغاز ہوگا پہلے مرحلے میں کراچی کے 7 روٹس بنائے گئے ہیں جن پر 240 بسیں چلائی جائیں گی۔