ٓصوبائی اسمبلی کی چھت ٹپکنے پر اپوزیشن ارکان نے احتجاج بھی کیا(فائل فوٹو)
ٓصوبائی اسمبلی کی چھت ٹپکنے پر اپوزیشن ارکان نے احتجاج بھی کیا(فائل فوٹو)

بارش سے سندھ اسمبلی کی چھت بھی ٹپک پڑی

کراچی :سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران منگل کو موسلا دھار بارش کے باعث ایوان کی چھت ٹپک پڑی.

بارش کا پانی جب حزب اختلاف کے ارکان کے اوپر ٹپکا تو انہوں نے اس معاملے پر شور شرابہ شروع کردیا،

 قائم مقام اسپیکر اپوزیشن ارکان کو تسلی دیتی رہیں کہ اس معاملے کو سکریٹری سندھ اسمبلی دیکھ لیں گے انہیں میں ہدایت کررہی ہوں مگر اپوزیشن ارکان شور شرابے سے باز نہ آئے ۔ قائم اسپیکر ریحانہ لغاری نے کہا کہ آپ لوگوں کے سر پر چھت نہیں گرے گی اس لئے ڈریں مت

تاہم اپوزیشن ارکان نے کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر پر اربوں روپے خرچ ہوئے ہیں پھر اسکے تعمیراتی معیار کا یہ حال ہے کہ تھوڑی دیر کی بارش میں ہی چھت ٹپکنے لگی ہے ۔

پرائیوٹ ممبر ڈے کے موقع پر سندھ اسمبلی کا اجلاس منگل کو قائم مقام اسپیکر ریحانہ لغاری کی زیر صدارت ایک گھنٹہ 20 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا تو ایوان کی بجلی غائب تھی اور ایوان کی کارروائی کے لئے اسٹینڈ بائی جنریٹرز کی مدد لی گئی.