وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ  نے عملے کی دن میں 3 مرتبہ حاضری لگا نے کی ہدایت کردی(فائل فوٹو) 
وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ  نے عملے کی دن میں 3 مرتبہ حاضری لگا نے کی ہدایت کردی(فائل فوٹو) 

سرکاری اساتذہ کی کڑی نگرانی -اسکولوں میں بائیو میٹرک ڈیوائس کی تنصیب شروع

کراچی : سندھ کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کےلیےاہم قدم اٹھاتے ہوئےحکومت نےاسکولوں میں با ئیو میٹرک ڈیوائس لگانے کا عمل شروع کرد یا ۔

تفصیلات کے مطابق حکومتِ سندھ نے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی غیرحاضری کے باعث خراب تعلیمی صورت حال کی بحالی کے لیے بائیو میٹرک سسٹم سے کام لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس سلسلے میں صوبائی وزیر تعلیم سردارشاہ نے بتایا کہ اسا تذہ صبح حا ضری لگا کرگھرچلے جاتے ہیں، سرکاری اسکولوں میں تعلیم کی بحالی کے لیے ایسے اقدامات ضروری ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ با ئیو میٹرک ڈیوائس پراب اسکول کا تمام اسٹاف دن میں 3 بار حاضری لگائے گا، صبح 8 بجے، دن 12اوردوپہر2 بجے حاضری لگانا لازم ہوگا۔ وزیرتعلیم سندھ کے مطابق اسکول میں بائیو میٹرک ڈیوائس لگانا ہیڈ ماسٹر کی ذمہ داری ہوگی۔

خیال رہے کہ صوبہ سندھ میں بالخصوص گوٹھ د یہا توں میں سرکاری اسکولوں کی صورت حال انتہائی خراب ہے، شہر تک کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ اپنی ڈیوٹی نہیں دیتے، جس سے ایک عرصے سے بچوں کا مستقبل اور ان کی نسبت سے صوبے اور ملک کا مستقبل خراب ہو رہا ہے۔