اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی، ڈیون تھامس پر 5 سال کی پابندی

 

دبئی (اُمت نیوز) اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر آئی سی سی نے ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیون تھامس پر 5 سال کی پابندی عائد کردی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق ڈیون تھامس نے سری لنکا کرکٹ، ایمریٹس کرکٹ بورڈ اور سی پی ایل کے اینٹی کرپشن کوڈ کی 7 خلاف ورزیاں کیں اور انہوں نے تمام 7 خلاف ورزیوں کو تسلیم کیا ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیون تھامس پر 5 سال کی پابندی لگائی ہے، ڈیون تھامس ہر طرز کی کرکٹ کے لیے نا اہل قرار پائے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔