ایشیا کپ کا فائنل دیکھنے جاؤں گا،۔فائل فوٹو
ایشیا کپ کا فائنل دیکھنے جاؤں گا،۔فائل فوٹو

کرکٹ میں ہلڑبازی قابل برداشت نہیں ۔چیئرمین پی سی بی

لاہور:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)رمیز راجہ نے کہا کہ پاک افغان میچ کے بعد ہنگامہ آرائی کا واقعہ پہلی نہیں تیسری بارہوا ہے اورکرکٹ میں ہلڑبازی قابل برداشت نہیں لیکن طوفان بدتمیزی کا معاملہ آئی سی سی میں رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جونیئر کھلاڑیوں کی لیگ کا آئیڈیا دنیا میں کبھی نہیں سامنے آیا لیکن ہم 10 سال کے بچے کو بھی کرکٹ کھیلنے کا راستہ دکھانے کے خواہاں ہیں۔ ہم لیگ سے چمپئنز بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف کلچرمیں رہ کر جب ہمارے بچے کھیلیں گے تو ان میں اعتماد آئے گا۔ جیت ہار ہوتی ہے لیکن جو مناظر پاک افغان میچ کے اختتام پر دیکھنے میں آئے وہ افسوسناک ہیں۔ پاک افغان میچ کے بعد ہنگامہ آرائی کے معاملے پرآئی سی سی کو خط لکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں 3 سال کے لیے چیئرمین نہیں آیا اور وقت نہیں ہے اس لیے ہر کام جلدی کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ ہمیں اپنے پلیئرز کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے اس لیے دنیا کے بہترین کوچز کے ساتھ بہترین ڈاکٹرز کو بھی لایا جائے گا اور کھلاڑیوں کی فٹنس پر کسی قسم کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ایشیا کپ کا فائنل دیکھنے جاؤں گا، پاکستان میں کئی کھیل ختم ہو رہے ہیں اور غربت کے باعث کئی کھیل کھیلے نہیں جا رہے۔ پی جے ایل کا پہلا ٹورنامنٹ خود کرانا چاہتے ہیں اور یہ خبریں بے بنیاد ہیں کہ ہمارے پاس اسپانسرز نہیں ہیں۔ ہمارے پاس 24 اسپانسرز تھے جس کے بعد ہم نے 7 کو شارٹ لسٹ بھی کیا۔