ڈیرہ غازی خان اسپتال کے ٹراما سینٹر میں سانپ نکل آیا

ڈیرہ غازی  خان: اسپتال کے ٹراما سینٹر میں سانپ نکل آیا، عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے تیسرے بڑی شہر ڈیرہ غازی خان کے ٹیچنگ اسپتال کے ٹراما سینٹر میں سانپ نکل آیا، سانپ دیکھ کر اسپتال میں زیرعلاج مریضوں ان کے لواحقین اور عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔

اطلاع ملتے ہیں ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے، ریسکیو اہلکاروں نے ایک گھنٹے سے زائد کے آپریشن کے بعد سانپ کو پکڑ لیا۔