کراچی والے کے الیکٹرک دفاتر پر کچرا جمع کرانے لگے

کراچی کے عوام سے میونسپلٹی ٹیکس وصول کرنے والی کے الیکٹرک کے ملازمین کو ایک نئی افتاد کا سامنا ہے کیونکہ کراچی کے شہریوں کا کمپنی کے خلاف احتجاج نیا رخ اختیار کرتا جا رہا ہے۔۔کچھ دن پہلے ایسی ویڈیوز سامنے آئی تھیں جن میں شہری شکایات دور کرنے کیلئے اپنے علاقوں میں آنے والے کے الیکٹرک کے ٹرکوں میں کچرا ڈال کر یہ پیغام دے رہے تھے کہ جب بجلی کمپنی کے ایم سی کے نام پر ٹیکس وصول کرتی ہے تو وہ کچرا اٹھانے کی ذمہ داری بھی لے ۔۔اب کراچی کے شہریوں نے احتجاج کا نیا رنگ اختیار کرتے ہوئے کے الیکٹرک کے شکایتی مراکز میں کچرے کے تھیلے جمع کرانا شروع کردیئے ہیں۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں ۔ کے الیکٹرک کے ملازمین کا کہنا ہے کہ کمپنی کے جرائم کی سزا انہیں بھگتنا پڑ رہی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں اس بہانے کے الیکٹرک کے خلاف دل کی بھڑاس نکالنے کا موقع مل رہا ہے ۔