راولپنڈی ، ڈینگی اسپرے کرنے والی ٹیم پرفائرنگ، ملزم گرفتار

راولپنڈی: تھانہ صدر بیرونی کے علاقے امام دین میں ڈینگی اسپرے کرنے والی ٹیم پر فائرنگ، ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق تھانی صدر بیرونی کے علاقے ڈھوک میں امام دین میں ڈینگی اسپرے کرنے والی ٹیم پرایک شخص نے فائرنگ کردی۔ تاہم واقع میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ نجی ٹی وی کے مطابق  ڈینگی رضاکار گھرمیں اسپرے کرنا چاہتے تھے، تاہم گھر میں گھرمیں موجود شخص نے اسپرے کرنے سے منع کیا اورٹیم کے اصرارپراس شخص نے فائرنگ کردی۔ ڈینگی ورکرز معجزانہ طورمحفوظ رہے۔

درین اثناء واقعے پر سی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ واقعے کے کچھ دیر بعد ملزم کو گرفتار  کرلیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم عنصر نے اسپرے کروانے سے منع کیا اور ہوائی فائر بھی کیا۔ ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ کسی بھی سرکاری اہلکار سے مزاحمت  ناقابل برداشت ہے۔ ملزم کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔