بینٹلے کار برآمدگی کیس میں مرکزی ملزم کی ضمانت مسترد

کراچی :کسٹم کورٹ نے برطانیہ سے چوری لگژری گاڑی کی کراچی سے برآمدگی کیس میں ملزمان کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔
بدھ کے روز عدالت نے 2ملزمان کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ایک کی ضمانت منظور اور دوسرے کی مسترد کر دی۔
عدالت نے ملزم نوید امین بلوانی کی درخواست ضمانت مسترد کی جب کہ ملزم جمیل شفیع کی20 لاکھ روپے میں ضمانت منظور کر لی۔
کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان پر ٹیکس ڈیوٹی کی مد میں300 ملین روپےکی چوری کا الزام ہے، گاڑی3 ستمبر کو ڈیفنس کےعلاقےمیں چھاپہ مارکربرآمدکی گئی تھی۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں کسٹمز نے غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی اطلاع پر کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کارروائی کی اور لندن سے چوری کروڑوں روپے مالیت کی لگژری گاڑی برآمد کی تھی۔