کراچی میں ڈی ایس پی بھی لٹ گیا، ڈاکو 8 لاکھ چھین کر فرار

کراچی: شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں پولیس افسربھی محفوظ نہیں، اسٹیڈیم روڈ پر ڈالمیا کے قریب ڈاکوؤں نے پولیس افسر کو لوٹ لیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایس پی سعد جبار بینک سے 8 لاکھ روپے لے کر نکلے تھے، ڈاکوؤں نے ڈی ایس پی سعد جبار کا تعاقب کیا اور کچھ دور جا کر انہیں لوٹ لیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان بینک سے تعاقب کرتے ہوئے آئے تھے۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملزمان بینک سے پیچھے لگے تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔