کراچی میں اسٹیڈیم روڈ بند کرنے سے بدترین ٹریفک جام

کراچی  میں اسٹیڈیم روڈ بند کرنے سے بدترین ٹریفک جام ہو گیا، شہریوں کو  متبادل راستہ  استعمال کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے میچز کی وجہ سے جمعرات کو لیاقت آباد سے اسٹیڈیم جانے والی سڑک کو عین حسن اسکوائر کے برج پر کنٹینر لگاکر بند کردیا گیا ہے جس سے سیکڑوں گاڑیاں شریف آباد سے حسن اسکوائر تک پھنس گئی ہیں ۔ دوسری جانب حسن اسکوائر سے مزار قائد جانے والے روڈ پر سڑک کی مرمت کا کام جاری ہونے کی وجہ سے اس شاہراہ پر بھی ٹریفک بلاک ہے ۔ہزاروں افراد سڑک پر پھنسے ہوئے ہیں ۔ شہری اپنی منازل کیلئے متبادل راستے اختیار کرکے مصیبت سے بچ سکتے ہیں ۔