جو رزلٹ ہمارے پاس موجود ہیں انہیں جاری ہونا چاہیے۔فائل فوٹو
جو رزلٹ ہمارے پاس موجود ہیں انہیں جاری ہونا چاہیے۔فائل فوٹو

کراچی: بجلی بلز میں کے ایم سی چارجز کا اطلاق عدالت میں چیلنج

کراچی: کے ایم سی چارجز کے اطلاق کو عدالت میں چیلنج کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے سندھ ہائی کورٹ میں کے الیکٹرک کے خلاف درخواست جمع کرا دی۔ جس میں استدعا کی گئی کہ کے الیکٹرک کے بل میں کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) چارجز کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ کے ایم سی چارجز کی وصولی سے متعلق نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست گزار حافظ نعیم الرحمان نے مؤقف اختیار کیا کہ کے الیکٹرک بل میں کے ایم سی کے 150 ماہانہ چارجرز کا اطلاق غیر قانونی ہے اور واٹر بورڈ کے بل میں کنزروینسی چارجز پہلے ہی شامل ہیں۔