جنوبی وزیرستان، تیزرفتار کوچ نالے جاگری، 1 شخص جاں بحق27، زخمی

جنوبی وزیرستان میں گومل زم روڈ پر کوچ تیز رفتاری کے باعث نالے میں جاگری، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 27 افراد زخمی ہو گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں وانا سے بنوں جانے والی مسافر کوچ گومل زم وڈ پر بے قابو ہو کر نالے میں گر گَئی، حادثے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 27 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، ایف سی اہکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ٹانک ہسپتال منتقل کردیا۔
مسافر کوچ وانا سے بنوں جا رہی تھی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکرحادثے کا شکار ہو گئی۔