کے الیکٹرک کی بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست پر سماعت آج ہو گی

کراچی: شہر قائد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان ،بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 21 پیسے فی یونٹ کمی متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا میں کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت آج ہو گی ،کے الیکٹرک کی جانب سے نیپرا میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں بجلی کی قیمتوں کمی کی درخواست کی گئی ہے۔درخواست ماہانہ فیول چارجرز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 7 ارب 21 روپے کا ریلیف ملے گا ۔