ایبٹ آباد میں ایک دن میں تین افراد قتل

ایبٹ آبادنمائندہ امت )
ایبٹ آباد شہر میں ایک ہی دن میں تین افراد قتل کر دیئے گئے۔ اس حوالے سے موصولہ تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میںایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا ، واقعے میں ملوث  ملزمان گرفتار کر لیئے گئے ہیں،
تھانہ کینٹ کی حدود شیخ البانڈی میں بدبخت شخص نے گھریلو ناچاکی پر بیوی اور بچیوں پر فائر کھول دیئے جس کے نتیجے میں گھر کے دو افراد جاں بحق اور  تین زخمی ہو گئے، ملزم کی گرفتاری کے سلسلے میں ناکہ بندی کر کے  مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان نے ڈی ایچ کیو اور کملیکس ہسپتال کا دورہ  کیا اورزخمیوں کی عیادت کی ، ملزمان کی گرفتاری کے حوالے پولیس افسران کو ضروری ہدایات جاری۔