لاہور: برقعہ پہن کر لڑکیوں کو تنگ کرنیوالے لڑکے پکڑے گئے

لاہور: شاد باغ اکیڈمی سے گھر جانے والی لڑکیوں کو تنگ کرنے والے برقعہ پہنے اوباش لڑکے گرفتار کر لئے گئے ۔ شاد باغ پولیس نے کاروائی کی اوردو ملزمان گرفتار کر لئے، دونوں لڑکے ایک برقعہ پہنے جوڑی کی شکل میں لڑکیوں کو تنگ کرتے اور فرار ہو جاتے شاد باغ پولیس نے کاروائی کرتے دونوں کو گرفتار کیا دریافت پر برقعہ پوش بھی لڑکا ہی نکلا،گرفتار ملزمان میں حبیب ڈار اور برقعہ پہنے شاہ میر شامل ہیں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے

طالبات کو ہراساں اور تنگ والوں کو گرفتار کرنے پر شاد باغ پولیس کی ٹیم کو شاباش دی گئی ہے ایس پی سٹی حفیظ الرحمان بگٹی کا کہنا ہے کہ خواتین کو ہراساں اور تنگ کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی عورتوں اور بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جا رہا ہے۔