راولپنڈی سے اسمگل شدہ 26 ہزار کلو گرام چائے کی پتی پکڑی گئی

راولپنڈی: کسٹمز انٹیلی جنس کی کارروائی ،اسمگل شدہ 26 ہزار کلو چائے کی پتی پکڑی گئی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ کسٹمز انٹیلی جنس نے راولپنڈی نے اسلام آباد موٹروے کے قریب کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسمگل شدہ غیر ملکی چائے کی پتی برآمد کرلی۔ چائے کی پتی سے بھرا ٹرالر قبضے میں لے کر ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

ایف بی آر حکام کے مطابق قبضے میں لی  گئی چائے کی پتی کا وزن 26 ہزار کلو گرام  اوراس کی  مالیت ساڑھے 3 کروڑ سے زائد ہے۔ اسمگل شدہ چائےکی پتی گودام منتقل  کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔