فارما مینوفیکچرز کی ادویات 25 فیصد مہنگی کرنے کی دھمکی 

کراچی: فارما مینوفیکچرز نے ادویات پچیس فیصد مہنگی کرنے کی دھمکی دیدی۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین فارما مینوفیکچرز نے اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ڈریپ نے مذاکرات نہیں کئے تو مجبوراً بیس سے پچیس فیصد ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیں گے۔

فارما ممبران کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے دوائیں ایران اور افغانستان بھی سمگل ہوتی ہیں ،حکومت ملک میں ڈالر 155 روپے کا کردے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا، فارما ایسوسی ایشن نے دعویٰ کیاہے کہ ملک بھر میں ادویات کی 150 کمپنیاں بند ہوگئی۔