شوہر نے بیوی سمیت سسرالیوں پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

رحیم یار خان: رحیم یار خان میں شوہرنے بیوی سمیت سسرالیوں پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق ہو گئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقع گزشتہ روز رحیم یار خان میں پیش آیا جس دوران ملزم نے جھگڑے پر اپنی بیوی ، ساس اور سالی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی ، آتشزدگی سے لڑکی کی ماں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی تاہم آج سالی بھی دوران علاج دم توڑ گئی ہے جبکہ ملزم کی بیوی کی حالت تشویشناک ہے ۔