کراچی: تیزرفتارگاڑی نے موٹرسواروں کو روند ڈالا، 2 افراد جاں بحق

کراچی : شیر شاہ لیاری ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوا ہے،حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایمبولینس وہاں پہنچ گئی، لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق لیاری ایکسپریس وے پر موٹر سائیکل اور نامعلوم گاڑی میں تصادم ہوا ہے، جاں بحق افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے جو رانگ وے سے ایکسپریس وے پر چڑھے تو گاڑی کی زد میں آگئے،پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت شرجیل اور شاکر کے ناموں سے ہوئی ہے۔