ٹک ٹاکر حریم شاہ کوعدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

 کراچی: سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے ٹک ٹاکر حریم شاہ کی سات روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف ایف آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں، سندھ ہائیکورٹ نے حریم شاہ سات روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرتے 25 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

عدالت کی جانب سے حریم شاہ کو ایف آئی اے سے تفتیش میں تعاون کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔  عدالت نے ایف آئی اے سے تعاون نہ کرنے پر حریم شاہ کی زَر ضمانت ضبط کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔