پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 6 اکتوبرکو طلب

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 6 اکتوبرکو طلب کر لیا۔ مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت خطاب کرینگے۔

آئین کے آرٹیکل54 ایک اور 56 تین کے تحت 6 اکتوبرکو طلب کیے گئے اجلاس میں صدارتی خطاب کی روایت پوری کی جائے گی۔ صدر مملکت اپنے خطاب میں آئینی اورقانونی امورپربات کرتے ہوئے حکومت کو روڈ میپ دیں گے۔

اپنے خطاب میں صدرعارف علوی معیشت، جمہوریت اور انسانی حقوق پر بھی روشنی ڈالیں گے۔