محسن شیخانی کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی

کراچی ( بزنس رپورٹر ) سابق چیئرمین و پیٹرن ان چیف آباد محسن شیخانی کی والدہ کے ایصال و ثواب کیلئے قرآن خوانی و دعا کا اہتمام۔ شہر کے معروف تاجروں ، سیاسی، سماجی اور صحافتی حلقے سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت۔ محسن شیخانی و اہل خانہ سے تعزیت اور مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شب دبہی میں انتقال کرجانے والی سابق چیئرمین و پیٹرن ان چیف آباد محسن شیخانی کی والدہ کے ایصال و ثواب کیلئے منگل کی شب آرمی آفیسرز ہائوسنگ سوسائٹی میں واقع مسجد بیت السلام میں مردوں کی قرآن خوانی و دعا کا اہتمام کا گیا جبکہ خواتین کیلئے محسن شیخانی کی رہائش گاہ پر خصوصی انتظام بھی کیا گیا۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ ، پی ایس پی کے وائس چیرمین انیس قائم خانی ، اشفاق منگی ، ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر، نو منتخب چیئرمین آباد الطاف تائی ، سابق چیئرمین آباد حنیف میمن، شہزاد میمن ،سی ای او فلک ناز فیاض الیاس ، سی ای او حسین مارکیٹنگ نیٹ ورک بابر عباسی اور ذیشان سلیم ذکی گروپ کے سربراہ ذیشان سلیم ذکی سمیت بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران و ممبران سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی

 

 محسن شیخانی و سوگواران رضوان شیخانی، احمد شیخانی ، محمود شیخانی، مزمل شیخانی،جنید شیخانی اور جنید ٹالو سمیت شیخانی فیملی کے تمام ممبران سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی۔ واضح رہے مرحومہ کی نماز جنازہ اتوار کے روز بیت السلام مسجد میں ادا کرنے کے بعد جسدِ خاکی کو آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا تھا۔