کراچی،جلوس کے باعث گرین لائن بی آر ٹی کا آپریشن آج معطل رہے گا

کراچی(اُمت نیوز) کراچی میں چپ تعزیے کے جلوس کے باعث آج گرین لائن بی آر ٹی کا آپریشن معطل رہے گا۔
حکام کے مطابق گرین لائن بی آر ٹی کے برعکس شہر میں اورنج لائن سروس معمول کے مطابق آپریشنل رہے گی۔اس سے قبل محکمہ داخلہ سندھ نے سندھ کے مختلف شہروں میں 12ربیع الاول کے موقع پر موٹر سائیکل کےڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔