کور کمانڈر پشاور کی میران شاہ میں قبائلی عمائدین سے ملاقات

پشاور: کور کمانڈر پشاور نے میران شاہ میں قبائلی عمائدین سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے گرینڈ  اتمان زئی جرگے کے عمائدین سے ملاقات کی اور علاقے میں قیام امن کے لیے قبائلیوں کی قربانیوں کو سراہا۔ کور کمانڈر نے عمائدین کو پاک فوج کے ہر ممکن تعاون   کا بھی  یقین دلایا۔