آرٹیکل 245 کہنا آسان، لگانا مشکل ہےشیخ رشید

لاہور: شیخ رشید نے کہا ہے کہ مریم نے جنرل عاصم منیر کا نام لے کر نواز شریف کی خواہش کو خبر بنایا ہے، عوام اور فوج کو لڑانے کی سازش ناکام ہوگی۔

سابق وزیر داخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 245 کہنا آسان ہے لگانا مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ اپنےسائز اور ہوش میں رہیں، ووٹ کوعزت دو کی چیخیں نکلیں گی، لندن کی میٹنگ پر جلد قوم کو باخبر کروں گا، 15 نومبر تک سیاست آر پار ہو جائے گی۔

 شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آل شریف کی سیاست کا فیصلہ چند دن میں لندن کی میٹنگ میں ہونے جا رہا ہے، مریم کہتی ہیں کہ میں شہباز شریف کی حکومت سے خوش نہیں، میں ڈار کی ذمہ دار ہوں، شہباز کی نہیں، عنقریب انصاف وقت سے پہلے ہوتا دیکھائی دے گا، اسحاق ڈار معاشی اعداد و شمار میں ٹمپرینگ کرنے میں ماہر ہیں، مفتاع مفت میں مارا گیا۔