تین سال بہادری کے ساتھ پی ٹی آئی کی حکومت کا مقابلہ کیا،مریم نواز

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ مجھ سے انتظار نہیں ہو رہا کہ کب جہاز لینڈ کرے اور میں اپنے والد میاں محمد نواز شریف سے ملوں۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ تین سال بہادری کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا مقابلہ کیا۔

ان خیالات کااظہار مریم نواز شریف نے بدھ کے روز لندن روانگی کے لئے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کیا۔

مریم نواز نے جاتی امراء سے روانگی سے قبل اپنی والدہ، دادا اور دادی کی قبروں پر فاتحہ خوانی بھی کی۔ مریم نواز نجی ایئرلائن کی پرواز سے براستہ قطر لندن روانہ ہوگئیں۔