خاتون حجاج کو ریاض الجنہ میں عبادت کرنے کی اجازت مل گئی

مکہ المکرمہ : مسجد نبویﷺ  کے حکام کی جانب سے خاتون حجاج کو ریاض الجنہ میں عبادت کرنے کی اجازت دے دی گئی۔حکام کی جانب سے جاری کردہ  تفصیلات کے مطابق خاتون حجاج صبح 6 سے 11 بجے جبکہ رات میں 9 سے 12 بجے تک عبادات کر سکیں گی۔ خواتین کو ریاض الجنہ میں دن میں دو دفعہ جانے کی اجازت ہو گی۔

مسجد نبویﷺ کے حکام کا کہنا ہے کہ جمعہ کے دن عبادات کیلئے اوقات مختلف ہوں گے۔ مزید کہا گیا کہ جمعہ کے دن خاتون حجاج ریاض کو الجنہ میں صبح 6 سے 9 بجے تک اور رات میں 9:30 سے 12 بجے تک عبادات ادا کرنے کی اجازت ہو گی۔