ٹانک: وزیراعظم فلڈ ریلیف ولیج کے 100 گھر 24 دن میں تیار

ٹانک (اُمت نیوز)ٹانک میں وزیراعظم شہباز شریف فلڈ ریلیف ولیج کے 100 گھر 24 دن کی ریکارڈ مدت میں تیار کرلیے گئے ہیں۔

وزیراعظم نے 2 ستمبر کو ٹانک کے دورے میں مکانات کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا۔ فلڈ ریلیف ولیج کے 100 گھر 24 دن کی ریکارڈ مدت میں تیار کرلیے گئے ہیں۔

فلڈ ریلیف ولیج میں سولر سسٹم سے آراستہ اسکول، کلینک اور ٹیوب ویل بھی بنائے گئے ہیں۔