شہباز گل سے برآمد ہونیوالا سیٹلائٹ فون عمران خان کا نکلا

 اسلام آباد: تحریک  انصاف کے چیئرمین عمران خان کے سابق چیف آف سٹاف شہبازگل  جیل سے تو باہر آگئے  لیکن ان کے بارے میں انکشافات  سامنے آنے  کا سلسلہ ابھی تک رکا نہیں۔شہباز گل کے کمرےسےامریکی ریزیڈنسی کارڈز،ڈرائیورز لائسنس،انشورنس کارڈز اورکریڈٹ کارڈز ملے۔

۔ ذرائع کے مطابق  شہباز گل کے سے برآمد ’’تھورایا‘‘ فون چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نکلا۔ سیٹلائٹ فون کی رجسٹریشن بھی امریکا میں درج ہے،اس فون سے بین الاقوامی روابط کا بھی انکشاف  ہوا ہے۔ تھورایا فون کو ممکنہ طور پر اہم روابط کے لئے استعمال کرنے کا بھی انکشاف  ہوا ہے۔سیٹلائٹ فون سے بین الاقوامی روابط کو چھپانے کابھی معاملہ حل  ہوگیا ۔تھورایا فون سے تحقیقاتی اداروں کو اہم معلومات ملنے کا بھی انکشاف  ہوا ہے۔

تھورایا فون عمران خان کے زیر استعمال ہونے پر بھی ثبوت مل گئے،فون سے بین الاقوامی روابط کرنے پر عمران خان پر بہت سے سوال کھڑے ہوگئے ،عمران خان کا تھورایا فون سے اہم روابط کو ملک سیکورٹی سے چھپانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔پارلیمنٹ لاجز میں چھاپے کے دوران شہباز گل کے بین الاقوامی فارن بینکوں کے کریڈٹ کارڈ بھی برآمد ہوئے ،کریڈٹ کارڈز سے شہباز گل رقوم کی ترسیل بھی کرتے رہے ،شہباز گل سے چھاپے کے دوران غیر قانونی امریکی ساختہ اسلحہ بھی برآمد ہوا تھا۔ شہباز گل غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر تاحال کوئی جواز پیش نا کرسکے ۔

دوسری جانب اداروں میں بغاوت پر اکسانے کا کیس  میں شہبازگل کی سامان سپرداری کی درخواست جزوی طور پر منظور  رکرلی گئی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی،شہباز گل کی جانب سے علی بخاری اور اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت نے شہباز گل کا شناختی کارڈ، عینک، اے ٹی ایم سمیت روزمرہ استعمال کی اشیاء واپس دینے کا حکم دیدیا ۔

عدالت نے اکتیس اشیاء کی لسٹ میں سے جزوی اشیاء واپس کرنیکا حکم دیا ،عدالت کے مطابق پولیس کو متنازع اشیاء کو تفتیش کے لیے رکھنے تک اختیار دیا جاتا ہے،شہباز گل کیس کی مزید سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔