پولیس کی جانب سے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔فائل فوٹو
پولیس کی جانب سے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔فائل فوٹو

شاہنوازامیرکو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد:سارہ انعام قتل کیس میں مرکزی ملزم شاہنوازامیرکو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پولیس کی جانب سے شاہنواز امیر کو سینئر سول جج محمد عامر عزیز کی عدالت میں پیش کیا گیا ، پولیس کی جانب سے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پرعدالت نے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

خیال رہے کہ ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اپنی اہلیہ کو گھر میں قتل کردیا تھا ۔