طالبہ پر مبینہ تشدد، ملزم استاد عدالت میں پیش

کراچی:سرجانی ٹاون میں اسکول میں طالبہ پر مبینہ تشدد اور زیادتی کیس کے ملزم استاد کوعدالت میں پیش کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا اور آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ لڑکی کی ماں کا کہنا ہے کہ استاد نے ہوم ورک مکمل نہ ہونے پر پہلے ان کی بیٹی کو روکا پھر پانی میں کچھ ملا کر پلایا تو وہ بے ہوش ہوگئی۔

بعد ازاں ٹیچر لڑکی کو گاڑی میں بٹھا کر گراونڈ میں لے گیاجہاں کچھ اورلڑکے بھی موجود تھے،لڑکوں نے بیٹی پر تشدد کیا اور کپڑے پھاڑے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔