ملیر میں گیس پائپ لائن پھٹ گئی، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

 کراچی : شہر قائد کے ضلع ملیر میں مختلف علاقوں کی گیس فراہمی بند ہوگئی ہے ۔ ایس ایس جی سی ترجمان کے مطابق ملیر میں گیس لائن کو نقصان پہنچا ہے ، ہماری ٹیمیں مرمت کے کام کے لیے تیار ہیں ،ترجمان نے کہا کہ ملیر کراچی میں سوئی سدرن گیس کی مین گیس پائپ لائن، تھرڈ پارٹی کی طرف سے کی جانے والی کھدائی کے دوران بڑی طرح متاثر ہوئی ہے۔ اس وجہ سے اس پائپ لائن میں تین جگہ لیکیج کی نشاندہی کی گئی ہے۔اس پائپ لائن کے مرمتی کام کے لئے  کے سوئی سدرن گیس کی ٹیم نے مکمل طور پر تیاری کر لی ہے۔لائن پر مرمت کا کام دوپہر 2:30 بجے سے شام 6:00 بجے تک کیا جائے گا۔اس دوران سعود آباد، کھوکھراپار، ملیر سٹی اور جعفر طیار سوسائٹی اور اس کے اطراف کے علاقوں میں گیس کی ترسیل 3.5 گھنٹے کے لئے بند رہے گی۔