کراچی: مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بند

کراچی : شچہر کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے سے موبائل فون سروس بند ہے۔ اس حوالے سے صارفین کا کہنا ہے کہ صدر، ٹاور، ڈیفنس، ناگن چورنگی اور ناظم آباد میں موبائل نیٹ ورکس بند ہیں۔

اس کے علاوہ ملیر، گلشن اقبال، میٹرو ول، گلستان جوہر سمیت کئی علاقوں میں بھی صارفین نیٹ ورکس بند ہونے کی شکایات کر رہے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 12 ربیع الاول کے سلسلے میں سروسز بند کی گئی ہیں۔