کراچی : ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ، 9ماہ کی بچی جاں بحق

کراچی:  نارتھ ناظم آباد میں ڈکیتی مزاحمت کے واقعے میں گولی لگ جانے سے 9 ماہ کی بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کی ماں زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق بچی کی شناخت انابیہ کے نام سے ہوگئی ہے جبکہ زخمی ماں کی شناخت 24 سالہ حناء زوجہ راشد کے نام سے ہوئی ہے۔ جاں بحق بچی اور زخمی ماں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمی ماں کی حالت تشویش ناک ہے۔ حادثہ ابتدائی طور پرڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آیا یا پولیس کی، اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔