کراچی میں آج بھی موسم گرم، پارہ 40 تک جائے گا

کراچی: شہرقائد میں سورج آج بھی آگ برسا رہا ہے، شہر میں تیز دھوپ نے گرمی  کی شدت بڑھا دی  ہے،  محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس وقت سمندری ہوائیں بند ہیں، شمال مشرق سے 20کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا  چل رہی ہے شام کے اوقات میں سمندری ہوائیں بحال ہوں گی جبکہ ہوا میں نمی تناسب کا 20 صد  ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں پارہ آج بھی ہائی رہے گا درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے  جبکہ گرمی کی حالیہ  لہر شہر میں دو دن  برقرار رہے گی۔