پی ٹی آئی کے لوگوں سے جان کا خطرہ ہے ۔ حریم شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پی ٹی آئی کے لوگوں سے جان کا خطرہ ظاہر کر دیا ۔سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کی سیکورٹی کے لیے دائر درخواست پر چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ کو حریم شاہ کو سیکیورٹی فراہمی کی درخواست کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ہدایت دی ہے کہ اگر حریم شاہ کو سیکیورٹی کی ضرورت ہے تو سیکیورٹی فراہم کرنے پر غور کریں۔ منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں ٹک ٹاکر حریم شاہ کی سیکورٹی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔ درخواست گزار کے وکیل منیر احمد خان کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ حریم شاہ کو مسلسل ہراساں کیا جارہا ہے ، حریم شاہ ایف آئی اے میں پیش ہوئیں تو روک کر دھمکیاں دی گئیں ، سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے دھمکیاں ملی ہیں ، حریم شاہ کو سیکورٹی فراہم کی جائے ۔ بعد ازاں عدالت نے چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ کو حریم شاہ کو سیکیورٹی فراہمی کی درخواست کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ہدایت دی ہے کہ اگر حریم شاہ کو سیکیورٹی کی ضرورت ہے تو سیکیورٹی فراہم کرنے پر غور کریں ۔ عدالت نے درخواست نمٹادی ۔

 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا تھا کہ مجھے بہت سے سیاستدانوں سے خطرہ ہے جن مین پی ٹی آئی کے لوگ بھی شامل ہیں ۔ انہی کے کہنے پر ایف آئی اے میرے خلاف انکوائری کررہا ہے مگر ان کے پاس میرے خلاف کوئی شواہد نہیں ہیں، ایف آئی اے نے شہزاد اکبر کے کہنے پر سازش کے تحت انکوائری شروع کی گئی ۔ مجھ پر مبنی لانڈرنگ کا الزام لگایا گیا حالانکہ میں نے منی لانڈرنگ کی بھی نہیں تھی ۔ میں پبلکلی سب کچھ تسلیم کرلیا تھا اور یہ بھی بتایا دیا تھا کہ وہ پیسے کس کے تھے ۔