اوٹاوا(امت نیوز) موجودہ عہد میں بیشتر افراد دن بھر میں زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ دن بھر میں صرف 6 سے 8 گھنٹے بیٹھ کر گزارنا جسم پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے؟
اگر آپ میں یہ عادت موجود ہے تو جان لیں کہ یہ متعدد امراض کا شکار بناسکتی ہے۔ اس کے مضر اثرات سے بچنے کا بہترین طریقہ دن میں چند گھنٹے جسمانی سرگرمیوں کے لیے مختص کرنا ہے۔
سائمن فریزر یونیورسٹی اور چائنیز اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز کی حالیہ مشترکہ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اگر ایک فرد دن بھر میں 8 گھنٹے سے زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتا ہے تو امراض قلب کا خطرہ 20 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔
اس سے قبل بھی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ جو لوگ زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں ان میں امراض قلب، ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ جسمانی طور پر متحرک افراد کے مقابلے میں دگنا زیادہ ہوتا ہے۔
زیادہ وقت بیٹھنے کی عادت جلد موت کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے
اگر آپ دن کا زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں تو اس کے نتیجے میں کسی بھی وجہ سے جلد موت کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔
زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے سے دماغی صحت بھی متاثر ہوتی ہے کیونکہ یہ عادت امراض قلب، ذیابیطس، فالج، ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کا باعث بھی بنتی ہے، یہ تمام بیماریاں دماغی تنزلی کا شکار بنانے میں کردار ادا کرتی ہیں۔
اگر آپ ایک ہفتے میں 7 گھنٹے ورزش کرتے ہیں تو بھی دن بھر میں 7 گھنٹے بیٹھنے سے جسم پر مرتب منفی اثرات کو ریورس نہیں کرسکتے۔
اگر آپ دن بھر کرسی پر براجمان رہتے ہیں تو ذیابیطس سے متاثر ہونے کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔ اس کی وجہ تو واضح نہیں مگر طبی ماہرین کے خیال میں زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے سے انسولین کے حوالے سے جسمانی ردعمل میں تبدیلی آتی ہے، جس سے بلڈ شوگر میں اضافہ ہوتا ہے۔
بہت زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے سے ٹانگوں میں بلڈ کلاٹ کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔ یہ بلڈ کلاٹ اس وقت جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے جب وہ پھیپھڑوں تک پہنچ جائے، اس سے بچنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ بہت زیادہ وقت تک بیٹھنے سے گریز کریں۔
گر آپ ڈیجیٹل اسکرینوں کے سامنے زیادہ وقت گزارتے ہیں تو اس سے نیند متاثر ہوتی ہے
کیا آپ زیادہ وقت ٹی وی کے سامنے گزارتے ہیں؟ انٹرنیٹ یا سوشل میڈیا سرفنگ میں گم رہتے ہیں؟ اگر ہاں تو جسمانی وزن میں اضافے یا موٹاپے کے لیے بھی تیار رہنا چاہیے۔ اگر آپ ڈیجیٹل اسکرینوں کے سامنے زیادہ وقت گزارتے ہیں تو اس سے نیند متاثر ہوتی ہے، جس سے ذہنی بے چینی اور تشویش بڑھتی ہے جو وقت کے ساتھ انزائٹی ڈس آرڈر کا باعث بن جاتی ہے۔ اسی طرح ٹی وی کے سامنے زیادہ وقت گزارنے سے دوستوں اور پیاروں کے لیے وقت نہیں ملتا جسے سماجی انزائٹی سے منسلک کیا جاتا ہے۔ بیٹھنے کا ناقص انداز کمر کے مسلز، گردن اور ریڑھ کی ہڈی پر بہت زیادہ دباؤ بڑھانے کا باعث بنتا ہے۔
زیادہ وقت بیٹھنے کی عادت: کمر کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے
جو افراد جسمانی طور پر زیادہ متحرک نہیں ہوتے، ان میں ہڈیوں کی کمزوری کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے اور عمر بڑھنے کے ساتھ وہ روزمرہ کے بنیادی کام کرنے سے بھی قاصر ہوجاتے ہیں۔ اس سے بچنے کے لیے ڈاکٹروں کی جانب سے دن میں چند گھنٹے جسمانی طور پر متحرک رہ کر گزارنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
زیادہ بیٹھنے کی عادت پھیپھڑوں یا colon کینسر کا شکار بھی بناسکتی ہے۔ درحقیقت آپ جتنا زیادہ وقت بیٹھ کر گزاریں گے، یہ خطرہ اتنا زیادہ بڑھ جائے گا۔
اگر آپ دفتر میں کام کررہے ہیں تو ہر آدھے گھنٹے بعد کھڑے ہوکر کچھ وقت تک چہل قدمی کریں، گھر میں ورزش کو عادت بنائیں، بچوں کے ساتھ گھر سے باہر چہل قدمی کریں۔
مزید پڑھیں
We are social
Facebook Page