وزارت صحت بھارت سے 62 لاکھ مچھر دانیاں خریدے گی

کراچی(امت نیوز)حکومت پاکستان نے وزارت صحت کو بھارت سے 62 لاکھ مچھر دانیاں خریدنے کی اجازت دے دی۔

وفاقی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ 62 لاکھ مچھر دانیاں خریدنے کے لیے مالی وسائل عالمی ادارہ گلوبل فنڈ فراہم کرے گا۔

 

بھارت سے مچھر دانیاں خریدنے کے لئے فنڈز عالمی ادارہ صحت فراہم کرے گا

 

گلوبل فنڈ کے مالی وسائل سے عالمی ادارہ صحت پاکستان کے لیے مچھر دانیاں خرید رہا ہے۔

 

وزارت صحت کے حکام کے مطابق 62 لاکھ مچھر دانیاں نومبر کے وسط تک پاکستان آ جائیں گی، کوشش کریں گے کہ مچھر دانیاں جلد از جلد براستہ روڈ واہگہ بارڈر سے پاکستان آ جائیں۔
وفاقی وزارت صحت کے حکام نے مزید کہا کہ پاکستان کے 32 سیلاب زدہ اضلاع میں ملیریا نے تباہی پھیلا دی ہے۔

ملیریا میں مبتلا بچوں کے علاج میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں، اس وقت سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا سب سے بڑا پبلک ہیلتھ ایشو بن کر سامنے آ رہا ہے۔