تاجروں سے بھتہ طلب کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی:پولیس  تاجروں سے بھتہ طلب کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے رینجرز کے ہمراہ ڈیفنس میں مشترکہ کارروائی کی، کارروائی کے دوران بھتہ خوری میں ملوث انتہائی اہم ملزم عتیق سرور کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی سٹی شبیر سیٹھار نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے 900 سمیں 3 لیپ ٹاپ 18 گرے ٹریفک سسٹم برآمد کئے گئے، اس کے علاوہ چار وائی فائی ڈیوائس 7 ہارڈ ڈسک 1 ڈیجیٹل کیمرہ بھی تحویل میں لیا گیا۔

ایس ایس پی سٹی نے بتایا کہ گرفتار بھتہ خور سے چار ٹیبلٹس پانچ فون اور 20 شناختی کارڈ برآمد ہوئے، ملزم تاجروں کو بھتے کے لیے فون کالز کرتا تھا،ملزم کو ٹیکنیکل بنیادوں پر گرفتار کیا گیا۔ مزید انکشافات کے لئے ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔