انتظارقتل کیس: سندھ ہائیکورٹ نے 6 پولیس اہلکاروں کو بری کردیا

کراچی: سندھ  ہائیکورٹ نے انتظار قتل کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے 6 پولیس اہلکاروں کو بری کردیا۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان انتظار قتل  کیس کی سماعت  سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔  عدالت نے سزا کے خلاف اپیلٰیں منظور کرتے ہوئے ملزم طارق محمود، طارق رحیم اوراظہر سمیت 6پولیس اہلکاروں کو بری کردیا۔عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد اپیلوں  پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

یاد رہے کہ واقعہ 13 جنوری 2018 درخشاں تھانے کی حدود میں پیش آیا تھا، جہاں 19 سالہ نوجوان انتظار کو  اے سی ایل سی  کے اہلکاروں اورافسران  نے فائرنگ  کرکے قتل کردیا تھا۔

مقتول کو گاڑیوں پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، جس کے بعد مقتول کے والد اشیاق احمد کی مدعیت میں مقدمہ درخشان تھانے میں درج کیا  تھا۔