کراچی ائیرپورٹ پرپرندوں کی بھرمار،دو طیارے بڑے حادثے سے بچ گئے

کراچی ائیرپورٹ پر پرندوں کی بھرمار ہونے کے باعث دو ائیرلائن کے طیارے بڑے حادثے سے بچ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پرندوں کی بھرمار ہونے سے کراچی ائیرپورٹ پر قطر ائیر اور پی آئی اے کی پروازوں کے جہاز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر ائیر کی دوحہ سے کراچی آنے والی پرواز کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جبکہ پرواز میں 150 سے زاید مسافر تھے۔

ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ اسکے علاوہ  پی آئی اے کی سکھر سے کراچی آنے والی پرواز کے طیارہ سے بھی پرندہ ٹکرایا، پرندہ پی آئی اے کی پرواز سے  2500 فٹ کی بلندی پر لینڈنگ کے دوران ٹکرایا البتہ طیارہ حادثہ سے محفوظ رہا۔