بلڈرکے قتل میں دو سگے بھائی ملوث نکلے

کراچی: سی ٹی ڈی سندھ نے سائٹ ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے بلڈرکے قتل میں ملوث 2 سگے بھائیوں کو گرفتارکرلیاکاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سندھ نے سائٹ اے کے علاقے نورس چورنگی کے قریب ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے قتل واقدام قتل میں ملوث 2 ملزمان انس زاہد حسین اوردانیال علی کو گرفتار کرلیا۔ دونوں ملزمان سگے بھائی ہیں۔

انچارج سی ٹی ڈی مظہرمشہوانی کے مطابق گرفتار ملزمان نے چند روز قبل گلبہار تھانے کی حدود میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی کارروائی کے دوران بلڈر کاشف عرف للو کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

گرفتارملزمان کے خلاف گلبہارتھانے میں مقدمہ الزام نمبر 2022/264 بجرم دفعہ 34/302 کے تحت درج کیا گیا تھا۔ انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان کو مزید قانونی چارہ جوئی کے لیے گلبہار پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔