پشاور، اے ایس ایف کی کارروائی، مسافر کے قبضے سےڈیڑھ کلوآئس برآمد

کراچی : ائرپورٹس سیکورٹی فورس کی پشاور ائر پورٹ پر کاروائی میں کرلی گئیترجمان اے ایس ایف کے مطابق 18اکتوبر 2022 کو اے ایس ایف کے عملے نے دوحہ جانے والے مسافر سے 1.521 کلو  گرام  آئس ہیروئن  برآمد کرلی۔

مسافر سید نذیر نے مذکورہ ہیروئن ٹرالی بیگ میں چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی-ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعدبرآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی  کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا-