جھگیاں آگ سے خاکستر

کراچی: گلشن اقبال کے فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی،5 افراد جھلس گئے

کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال کے بلاک 11 میں واقع ایک اپارٹمنٹ کے فلیٹ میں آگ لگ گئی، آگ لگنے سے خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ کو ایک فائر ٹینڈر کی مدد سے بجھا دیا گیا ہے۔آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والوں کی شناخت طاہر، انکشا، طلحہٰ، حمزہ اور مصباح کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آگ ایک ہی فلیٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی، دوسرے فلیٹ اس کی زد میں آنے سے محفوظ رہے۔