پین پاکستان فنڈ

سیلانی ویلفئیر کا بجلی بل کی ادائیگی کیلئے”پین پاکستان فنڈ” کا اعلان

کراچی : سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ نے بجلی کے بلوں کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا کرنے والے شہریوں کی مدد کے لیے پہلا عطیہ فنڈ بنایا ہے۔ پچھلے سال ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور سبسڈی کے خاتمے نے پورے پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، جس سے عام شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ صورتحال اس مقام پر پہنچ گئی ہے جہاں شہری اب سیلانی کے پاکستان بھر میں موجود 630 مقامات پر اپنے یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی کے لیے مدد مانگ رہےہیں۔

پچھلی 2 دہائیوں سے سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ زندگی کے 63 شعبہ جات بشمول یوٹیلیٹی اور گروسری کے اخراجات میں لوگوں کی مدد کررہا ہے۔ اب سیلانی نے لوگوں کو اُن کےبلوں کی ادائیگی میں مدد فراہم کرنے کے لیے”پین پاکستان فنڈ” کا آغاز کیا ہے۔ 200 یونٹس تک استعمال کرنے والے اہل صارفین کو عطیات فراہم کیے جائیں گے۔ یہ فنڈ لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں شروع کیا جائے، جس کا منصوبہ دوسرے شہروں تک بھی پھیلایا جائے گا۔
سیلانی ویلفیئر نے شہریوں اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کام میں شامل ہوں اور مشکل حالات میں اپنے ساتھی شہریوں کی مدد کے لیے دل کھول کر عطیا ت دیں۔ ادارے نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے بھی فنڈ میں حصہ ڈالنےکی درخواست کی ۔
سیلانی ویلفیئر کے بانی و چیئرمین نے کہا "سیلانی ایک جانا پہچانا نام ہے، جو ضرورت مند لوگوں کو مکمل مدد فراہم کرنے کے لیے لگن کے ساتھ کام کررہا ہے۔ ہم روزانہ کی بنیاد پر 30,000سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچاتے ہیں اور ہم نے یہ فنڈ اس لیے بنایا ہے کیوں کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس وقت بجلی کے بل لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث بن رہےہیں۔ اس مہم کے لیے مخیر حضرات زیادہ سے زیادہ تعاون فرمائیں تاکہ مشکل میں پھنسے پاکستانیوں کی مدد کی جاسکے۔”